Sat
09
May
2026
جنڈ :تھانہ بسال کی حدود میں غیر قانونی کام کرنے والوں کی کوئی جگہ نہی ہے ہمارا پچھلا ریکارڈ گواہ ہے کہ منشیات فروشوں،جواریوں اور امن عامہ میں مخل ہونے والوں کیخلاف کسی بھی دباﺅ میں آئے بنا ہم نے کاروائیاں کیں ہیں اور اب بھی بسال پولیس اسٹیشن تعیناتی کے بعد متعدد منشیات فروشوں اور غیر قانونی کام کرنے والوں کو جیل کی راہ دکھا چکے ہیں ۔عوام ہر قسم کی غیر قانونی کام کی نشاندہی کریں ہم اسی وقت کاروائی کریں گے اور عوام کے تعاون سے علاقے کو مزید امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او بسال مظہر الاسلام نے میڈیا نمائندوں سے خصوصی گفتگو میں کیا انکا مزید کہنا تھا کہ پچھلے دنوں ہونے والے نوجوان کے قتل پہ دن رات محنت کر رہے ہیں اگر عوام کے پاس اسکے بارے کوئی معلومات ہو تو وہ ہم تک پہنچائے ،مجرمان جلد کٹہرے میں ہوں گے
