اٹک :پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف مختلف کاروائیاں ،11ملزمان گرفتار

اٹک: منشیات فروش کے خلاف کاروائی کر کے 04کلو گرام چرس برآمد ،04بوتل دیسی شراب برآمد، پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کر کے 52عدد پتنگیں ،09عددرول قبضہ میں لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حضرو پولیس کے ایس ائی زبیر حیات نے ایک مشکوک شخص اعجاز ولد خان بہادر سکنہ محلہ سید خیل نرتوپہ تحصیل حضرو سے چرس وزنی1100گرام برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا رنگو پولیس کے ایس ائی شکیل احمد نے ایک مشکوک شخص اسحاق ولد کرم الہی ساکن ملاح تحصیل حضرو سے چرس وزنی1610گرام برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیااٹک خورد پولیس کے ایس ائی ملک طارق محمود نے حاجی شاہ چوک ایک مشکوک شخص ظفر اقبال ولد محمد اقبال ساکن ملاں منصور تحصیل حضرو سے چرس وزنی1290گرام برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاصدر حسن ابدال کے ایس ائی محمد کوثر نے ایک مشکوک شخص محمد عارف عرف ٹیڈی ولد منصف خان ساکن محلے پنڈے والا برہان سے 4بوتل دیسی شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیابسال پولیس کے ائے ایس ائی خضرحیات نے مخبر خاص کی اطلاع پر دوکان ازانِ لیاقت علی خان محلہ غربی پنڈی سرہال پہنچا تو دیکھا کہ دوکاندار مذکور نے کافی تعداد میں پتنگیں اور دھاتی ڈور فروخت کے لیے رکھی ہوئی تھیں دریافت پر دوکاندار مذکور نے اپنا نام و پتہ لیاقت علی خان ولد امانت خان قوم کھٹڑ سکنہ پنڈی سرہال تحصیل جنڈ ضلع اٹک بتلایا موقع پر سے 52 عدد بڑے سائز کی پتنگیں اور 9 عدد رول مختلف کلر انتہاہی خطر ناک دھاتی ڈور قبضہ پولیس میں لی گئی ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
