Wed
06
May
2026

حسن ابدال :برہان جی ٹی روڈ پر بس الٹ گئی،5 افراد شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق پشاور جانے والی بس ڈمپر کو کراس کرتے ہوئے بے قابو ہو کر روڈ پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک عورت سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے ریسکیو 1122 کی 3 ایمبولینس اور 1 ریسکیو وہیکل فوراً موقع پر پہنچ گئیں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے میں ایک شخص کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں جسے ریسکیو کی ایمبولینس میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
