درختوں کا انسانی زندگی میں کلیدی کردار ہے : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنڈ جاوید اقبال بوسال 

جنڈ (ظفر اقبال سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنڈ جاوید اقبال بوسال نے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت شجر کاری مہم کے سلسلہ میں عدالت سیشن احاطہ جنڈ میں اپنے ہاتھ سے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا،اس موقع پرانھوں نے کہا کہ درختوں کا انسانی زندگی میں کلیدی کردار ہے ۔ جس پر ہمیں بھرپور توجہ دینی چاہئے۔ میرا تمام لوگوں کے یہ پیغام ہے کہ ہر شخص اپنے حصہ کا پودا لگا کر اس مہم کو کامیاب کرے تا کہ ہم آنے والی نسلوں کو صحت مند ماحول دیں سکیں سول جج سیکشن تیمورافضل،سول جج ظفراقبال،سول جج عثمان مجید،اے ڈی پی پی راجہ عدنان اور ہمراہ محکمہ جنگلات و عدالتی اہلکار موجود تھے۔