قانون کی خلاف ورزی کر نے پر نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی کےخلاف ایف آئی آر درج

اٹک :قانون کی خلاف ورزی کر نے پر نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کو نسل اٹک کے بلڈ نگ انسپکٹر صغیر حسین ندیم ولد سید حلیم شاہ نے تھانہ صدر اٹک میں درخواست دی کہ نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی اٹک نے غیر قانونی تعمیرات شروع کر رکھی ہیں جو پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013 کی زیلی شق 132(2b) کی خلاف ورزی ہے۔اس سلسلے میں میں جب مذکورہ بلڈنگ انسپکٹر ہاو¿سنگ سوسائٹی کے تعمیراتی کو بند کروانے اور سائیٹ کو پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013 کی زیلی شق 138(c)کے تحت سیل کر نے عملے کے ہمراہ پہنچا تو مذکورہ ہاو¿سنگ سو سائٹی کے منیجر محمد آصف ولد صاحب خان اورعملے نے سائیٹ سیل کر نے سے روک دیا اور کار سر کار مداخلت کی۔جس پر نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی پر پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013 کی زیلی شق 132(2b) کی خلاف ورزی کر نے اور کو ڈ آف کر منل پروسیجر 1998 کے سیکشن154 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا او ر اس ضمن میں مزید قانونی کاروائی کاآغاز کر دیا گیا ہے۔
