Fri
01
May
2026

اٹک :ضلعی پرا ئس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلا س میں ضلع بھر کے ممبران پرائس کنٹرول کمیٹی اور دیگر افسران نے شر کت کی۔اجلاس میں طے پایا کہ چاول سپر کرنل پرانا 140 روپے کلو، چاول سپر کرنل نیا 120،چینی ہول سیل پر تین روپے ،دال چنا موٹی110،دال چنا باریک 105،دال مسور موٹی80،دال مسور باریک90،دال ماش 120،دال مونگ115،سفید چناچھوٹا 105،سفید چنا موٹا130،بیسن 115،لال مرچ 345، دودھ75،دہی80 روپے فی کلو فروخت ہو گا۔ڈی سی اٹک نے تما م پر ائس مجسٹریٹس کو ان قیمتوں پر عمل در آمد یقینی بنانے اور اشیاءکی اعلیٰ معیار چیک کر نے کی ہدایت جاری کیں۔
