جنڈ :یونیورسل پرائمری ایجوکیشن مہم کا افتتاح، اے سی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی شرکت 

جنڈ: اسسٹنٹ کمشنر جنڈ مہر عنصر حیات اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عمران قریشی گذشتہ روز یونیورسل پرائمری ایجوکیشن م±ہم کا افتتاح کر دیا ،تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر جنڈ مہر عنصر حیات، ڈی ای او ایجوکیشن اٹک عمران قریشی،ڈپٹی ڈی او فیاض محمود، ڈپٹی ڈی او فی میل میڈم سدرہ بتول، ھیڈماسٹر مشتاق احمد خان، پرویز قاسم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، محکمہ تعلیم کے دیگر افسران ،اساتذہ، طلبائ اور والدین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت اسسٹنٹ کمشنر جنڈ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اپنے ہاتھوں سے پودا بھی لگایا، تقریب میں سکول کے بچوں نے تعلیم کے حصول کے حوالے سے خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کئے جنہیں حاضرین نے بہت سراہا۔