اٹک: جشن بہاراں فیسٹول کا افتتاح صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کر دیا

اٹک: جشن بہاراں 2019کے فیسٹول کا آغاز آ ج سے ہوگیا، افتتاح مہمان خصوصی وزیر قانون راجہ بشارت راجہ نے کیا اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر، چیئرپرسن ضلع اٹک و دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔ فیسٹیول 22مارچ سے 24مارچ تک جاری رہے گا ۔ جشن بہاراں کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جمعۃ المبارک کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ نیازی نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاتھا۔ جشن بہاراں فیسٹول میں اٹک کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا ۔فیسٹول میں نیزہ بازی،بیلوں کی دوڑ،گھوڑا ڈانس، ورائٹی شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے مختلف کھیلوں کے مقابلے،مشاعرہ،خٹک ڈانس،لڈی ڈانس فیسٹول کا حصہ ہوں گے جشن بہاراں فیسٹول کی میزبانی ضلع چیئرپرسن ایمان طاہر اور اراکین کر رہے ہیں ۔ جشن بہاراں کو شایان شان منانے کے لئے ضلع کونسل سٹیڈیم کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔
