’ہر دل کی آواز، پاکستان زندہ باد‘: یومِ پاکستان کا خصوصی ملی نغمہ جاری

مانیٹرنگ ڈیسک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کے لیے تیار کیا گیا جوش و جذبہ سے بھرپور خصوصی ملی نغمہ ’پاکستان زندہ باد‘ ریلیز کردیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمے ’پاکستان زندہ باد‘ کے کئی پرومو جاری کیے گئے جن میں ملک کے مخلتف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہر دل کی آواز ’پاکستان زندہ باد‘ ملی نغمہ سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا  جس میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج سمیت پوری قوم کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ یوم پاکستان کے لیے تیار کیا گیا خصوصی ملی نغمہ ‘پاکستان زندہ باد‘ 3 منٹ 46 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔