23 مارچ: نظریہ پاکستان ہی ملک کی ترقی وبقا کا ضامن ہے، : ملک سہیل کمڑیال

پنڈی گھیب: ممبر قومی اسمبلی و رکن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ ملک سہیل خان کمڑیال نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ کا دن ہماری قومی تاریخ میں لازوال دن ہے اس دن جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن حاصل کرنے کا عہد کیا جس کے لئے وہ کافی عرصہ سے کوششوں میں مصروف تھے، باہمی اتحاد و اتفاق اور مخلص قیادت کے زیر سایہ کام کرتے ہوئے ناممکن کو بھی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ 23 مارچ ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم مقصد کے لیے متحد کیا۔ قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے قائدین کی قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموار ہوئی۔ یوم پاکستان اس عظیم دن کی یاد دلاتا ہے، جب 23 مارچ 1940 کو مسلمانوں نے الگ ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ترقی اوراستحکام کا رازجمہوریت میں پوشیدہ ہے۔ آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم بزرگوں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو عظیم ترملک بنائیں گے، دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کوترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرے۔ آئیے اس خوشی کے دن کے موقع پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کریں جن کی انتھک کو ششوں سے مسلمانان بر صغیر کو علیحدہ مملکت خدادا ملا۔ پاکستان ایک جمہوری جدوجہد کے ذریعے وجود میں آیا، پاکستان کی سلامتی، ترقی وخوشحالی کا رازجمہوریت میں پوشیدہ ہے۔ آئینی وقانونی بالادستی کے بغیرہم آبرومند نہیں ہوسکتے۔