شہر میں صاف پانی مہیا کیا اور صفائی کےلئے بھی اقدامات کرینگے : سردار افتخار خان

فتح جنگ: قدرتی آفات اور ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کےلئے درختوں کی افزائش بہت ضروری ہے پاکستان میں جنگلات اگانے کی طرف توجہ نہیں دی گئی میاں نواز شریف نے پہلی بار گرین پاکستان کے تحت بھر پور شجر کاری کا آغاز کیا تھا جس کو موجودہ حکومت نے وسعت دی ہے جس کی ہم حوصلہ افزائی کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سردار افتخار احمد خان نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 میں گرین اینڈ کلین پاکستان اور 23 مارچ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سردار افتخار احمد خان نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ،موٹر وے بنائے اور مضبوط معیشت دی موجودہ حکومت نے اگر اچھے کام کیے تو ہم اسکی بھی تعریف کریں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے سی فتح جنگ محمد سلیم راجہ نے کہا کہ 70 سالوں میں ملک میں کوئی کام نہیں ہوا انہوں نے تقریب میں چئیرمین بلدیہ کی عدم موجودگی کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ میونسپل انتظامیہ کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں میں نے شہر میں صاف پانی مہیا کیا اور صفائی کےلئے بھی اقدامات کرنا چاہتا ہوں پرنسپل ملک منہاج الدین نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا ہے ہمیں اسکی تعمیر و ترقی اور حفاظت کےلئے تن من لگا دینا چاہئےے ہر شخص اپنے حصے کا درخت لگا کر اسکی مکمل حفاظت کرے۔ تقریب کے اختتام پر ممبر صوبائی اسمبلی سردار افتخار احمد خان اور دیگر شرکاءنے پودے لگائے۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات کی طرف سے بچوں میں پودے بھی تقسیم کیے گے۔
