راولپنڈی: ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص قتل

راولپنڈی: ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص قتل، ذرائع کے مطابق تھانہ نصیر آباد کے علاقہ گجر مارکیٹ بلال مسجد کے قریب قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی جس میں ڈھرنال تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک کے سردار گلفام حسین پر قاتل کا چاقو سے حملہ کیا گیا۔ ملزم کے چاقو سے پے درپے وار کے نتیجے میں سردار گلفام جاں بحق ہو گئے ۔ فوری طور پر قتل کی وجہ اور ملزم کی شناخت نہ ہوسکی ۔  ذرائع کے مطابق مقتول سردار گلفام سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر  اور ڈی ایس پی سردار بابر خان کا کزن تھا۔