Tue
21
Apr
2026

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ضمانت سے متعلق فیصلے پر کہا ہے کہ وہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت کے عدالتی فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ضمانت کے فیصلے پر رد عمل میں کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، ملک میں عدالتیں اور ادارے خود مختار ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو علاج کی تمام سہولیات دینے کی ہدایت پہلے ہی کرچکے ہیں، ان کی صحت کے لیے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کے لیے ضمانت دی ہے۔
