میلہ جشن بہاراں:میجر گروپ نے عوام کے دل جیت لیے: ملک عاصم اعوان

جنڈ: تحصیل آرگنائزر میجر گروپ و سیاسی و سماجی شخصیت ملک عاصم اعوان نے کہا کہ اٹک کی عوام کو معیاری تفریح کیلئے میلہ جشن بہاراں کا انعقاد کر کے ڈسٹرکٹ چیئرپرسن ایمان طاہر اور ایم این اے میجر(ر) طاہر صادق نے عوام کے دل جیت لیے میلے کی کامیابی پر ہم میجر گروپ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات ایک کر کے میلے کو بھرپور کامیاب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میلہ جشن بہاراں کو اہلیان اٹک نے بے حد سراہا ہے ہم میجر (ر) طاہر صادق اور ایمان طاہر چیئرپرسن ضلع اٹک کے مشکورو ممنون ہیں۔