منشیات کے الزام میں گرفتار ملزم عدالت سے باعزت بری 

جنڈ: 9جنوری2018میں منکور چیک پوسٹ جنڈ پہ اکرم نامی شخص کو1280گرام چرس برآمد ہونے پہ حراست میں لیا گیا تاہم گزشتہ روز بعدالت جناب جاوید اقبال بوسال ایڈیشنل سیشن جج جنڈ نے عدم ثبوت اور جرم ثابت نہ ہونے پہ ملزم کو باعزت بری کر دیا ۔ملزم کے وکیل ایڈوکیٹ آصف پرویزنے میڈیا کو بتایا کہ میرے کلائنٹ کو بلاوجہ کیس میں پھنسایا گیا اور پولیس جرم ثابت بھی نہ کر سکی جس پہ عدالت نے میرے کلائنٹ کو بیگناہ گردانتے ہوئے باعزت بری کر دیا جو کہ حق کی فتح ہے ۔