تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ میں پانی کا دیرینہ مسئلہ حل

فتح جنگ : معروف سماجی ورکر و صدر انجمن بہبود مریضاں فتح جنگ ملک رفاقت اعوان کی کوششوں سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ میں پانی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ میں مریضوں اور انکے لواحقین کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار افتخار احمد خان نے ہسپتال میں پانی کی فراہمی کا افتتاح اور دورے کے دوران کیا فتح جنگ ہسپتال میں عرصہ دراز سے پانی کی کمی کا مسلہ بنا ہوا تھا بلخصوص گرمیوں میں پانی بلکل ناپید ہو جاتا تھا انجمن بہبود مریضاں کے صدر ملک رفاقت اعوان نے چئیرمین میونسپل کمیٹی ملک عابد داﺅد اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران سے ملکر ہسپتال کو نئی واٹر سپلائی سکیم سے ڈریکٹ پانی کے کنکشن لے کردیا ۔ جسکا باضابطہ افتتاح گذشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی سردار افتخار احمد خان نے کیا اس موقع پر انکے ملک رفاقت اعوان،ملک غلام یاسین اطہر،ایم ایس ڈاکٹر منصورالحق،ٹھیکدار محمد صفدر بھی موجود تھے ایم ایس ڈاکٹر منصور الحق نے ایم پی اے کو ہسپتال کے مسائل کے بارے میں بریفنگ دی ایم پی اے سردار افتخار احمد خان نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کےلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے ہیلتھ کونسل کے فنڈ سے ایمرجنسی کی توسیع کے کام کو جلد مکمل کیا جائے لوگوں کے بیٹھنے کےلئے ہسپتال کے لان میں بنچز لگائے جائیں خوبصورتی کےلئے پھلدار اور پھولدار پودے لگائیں جائیں پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کےلئے صوبائی وزیر صحت سے ملاقات کرکے معاملے کو حل کرانے کےلئے کوشش کرونگا۔
