عمران خان کے ویژن کے مطابق حقیقی تبدیلی کیلئے کوشاں ہیں :سردار محمد علی

فتح جنگ:پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد علی کی قیادت میں تحریک انصاف کی مقامی تنظیم متحرک ہو گئی سرکاری اداروں کا دورہ انتظامی افسران سے ملاقات عمران خان کے ایجنڈے کے مطابق عوام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی سردار محمد علی خان پی ٹی آئی تحصیل فتح جنگ کے صدر سردار خاری خان تاجہ بارہ اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ محمد سلیم راجہ اور چیف آفیسر ایم سی خان بادشاہ سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی کی طرف سے علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد علی نے کہا کہ اپوزیشن میں بھی عمران خان کے ہراول دستہ کے سپاہی تھے اور اقتدار میں بھی پی ٹی آئی کا جھنڈا اٹھائے سرگرم رہیں گے پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا سازشیں کرنے والے سن لیں کہ تحریک انصاف کسی کو ٹھیکے پر دی ہے نہ ہی کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت دیں گے۔ عمران خان کے ویژن کے مطابق حقیقی تبدیلی کیلئے کوشاں رہیں گے ۔