الیکشن ہارا نہیں بلکہ پارٹی کے غداروں نے پیٹھ پر چھرا گھونپا :اکبر خان تنولی 

فتح جنگ :الیکشن ہارا نہیں بلکہ پارٹی کے غداروں نے پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے تمام تر سازشوں اور ریشہ دوانیوں کے باوجود عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہوں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما محمد اکبر خان تنولی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک عمران خان کے چاہنے والوں کا ضلع ہے کچھ پارٹی کے غداروں نے مخالفین کے ساتھ ساز باز کرکے ہمیں الیکشن ہروایا ہے مگر اسکے باوجود ہم نے ہمت نہیں ہاری اور عمران خان کے سپائی بن کر انکے چاہنے والوں کی خدمت کررہے ہیں جن لوگوں نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے انکو کبھی مایوس نہیں کریں گے اعلیٰ حکومتی و پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ان شاء اللہ بہت جلد پی پی 3 کے عوام کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے خوشخبری دینگے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اختیارات نچلی سطح تک منتقل کئیے جارہے ہیں عوام سے رابطے کیلئے فتح جنگ اور حسن ابدال میں پارٹی دفتر قائم کردئیے ہیں جہاں سے عوام کے مسائل کے حل کرنے کیلئے پارٹی رہنما موجود ہوتے ہیں فتح جنگ میں پارٹی کوارڈینٹر ملک کامران خاکی ہر وقت کارکنوں کے ساتھ رابطے میں ہیں انتظامیہ کو ہدایت کردی گئی ہے کہ لوگوں کے مسائل فوری حل کیے جائیں نئے پاکستان میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں اگر کوئی اہلکار کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کا فیصلہ کیا ہے جسکی وجہ سے سارے کرپٹ لوگ اکھٹے ہوگئے ہیں مگر اب انکے بچائو کا کوئی راستہ نہیں ہے کرپٹ لوگوں کی جگہ اب جیل ہے 70 سالوں کا گند چند ماہ میں ختم نہیں ہوسکتا پہلی بار موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو درست سمت کی طرف گامزن کیا ہے ان شاء اللہ بہت جلد تیل و گیس کا بہت بڑا ذخیرہ دریافت مل رہا ہے جس سے عوام کو ریلیف مل جائے گا بے گھر افراد کو اپنی چھت دینے کیلئے حکومت پچاس لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے ۔