Fri
15
May
2026

حسن ابدال : میں نے اپنی تاجر برادری کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی چھوڑوں گا ۔ زندگی تاجر برادر ی کے اتفاق و اتحاد کیلئے وقف کر رکھی ہے گزشتہ دو دیائیوں کی کارگردگی پر اگر فخر نہیں تو شرمندگی بھی نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر مرکزی انجمن تاجراں حسن ابدال چوہدری جمشید اختر اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنا ہر کسی کا حق ہے میں اپنی ٹیم کے ساتھ وقت مقررہ پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائوں گا ۔ اگر کسی تاجر نے میرے مدمقابل کاغذات نامزدگی جمع کرائے تو خوشی ہو گی انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ مجھے بلا مقابلہ صدر منتخب کیا۔ میں نے بھی حتی المقدور اپنی ذمہ داری نبھانے کی کوشش کی۔ اگر آئندہ بھی تاجر برادری نے خدمت کا موقع دیا تو اپنی بساط سے بڑھ کر اپنی ذمہ داری نبھائوں گا۔
