حسن ابدال: دار العلوم فیض القرآن علاقہ بھر کے تشنگان علم کی پیا س بجھا رہا ہے:علامہ عبدالباری

حسن ابدال : دار العلوم فیض القرآن اولیا ء اللہ کا فیضان ہے جو علاقہ بھر کے تشنگان علم کی پیا س بجھا رہا ہے۔یہاں سے فارغ التحصیل علماء پنجاب اور کے پی کے کے مختلف مدارس میں تدریسی خدمات اور مساجد میںاپنی ذمہ دار یاں نبھا رہے ہیں۔والد گرامی نے ایک چھوٹے سے تعلیمی ادارے کی دعا کی تھی ،اللہ نے ہمیں ایک عظیم علمی مرکز عطا فرما دیا۔ ان خیالات کا اظہا ر دارلعلوم فیض القرآن حسن ابدال میںسالانہ ختم بخاری اور اس ادارے میں تدریسی خدمات سر انجام دینے والے (مرحوم اساتذہ )استاذالعلماء علامہ عبد الباری، شیخ الحدیث ،علامہ غلام محبوب سبحانی ،استاذا لعلماء علامہ سید نذرحسین شاہ ،مولانا حامد علی شاہ ،مولانا غلام نبی اور حضرت علامہ محمد حفیظ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک منعقد کی گئی دعائیہ تقریب سے اپنے خطاب میں کیا، مقررین میں علامہ صاحبزادہ محمد شعیب چشتی ،حضرت علامہ امام حفیظ الرحمان (یو کے)علامہ حامد رضاء ،چیئر مین سنی علماء کونسل علامہ قاری عبد الرحمان چشتی،علامہ محمد وقاراحمد ہزاروی شامل تھے ،جنہوں نے مدرسہ ہذا کے سابق اساتذہ اکرام کی خد مات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب میں نقیب محفل صاحبزادہ شوکت اعجاز ابدالی کی نقابت نے خوب رنگ جمائے رکھا ،علامہ مفتی محمد جہانگیر قادری نے منظوم کلام پیش کر کے خوب داد وصول کی ،تقریب میںجید علمائے کرام شیخ الحدیث مفتی گل شہزاد ،علامہ محمد افضل منیر ،علامہ محمد صدیق ،علامہ محمد اویس ہزاروی ،صدر سیرت کمیٹی حاجی چنگیز خان ،صدر انجمن تاجراں چوہدری جمشید اختر راہنماء پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار حیات خان سمیت بڑی تعداد میں علمائے کرام اور عوام الناس اس تقریب میں موجود تھے
