حضرو:سپیشل بچے ہماری خصوصی توجہ اور پیار کے مستحق ہیں:غلام مرتضی

حضرو :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ضلعی صدر قاضی احمد اکبر اور ڈپٹی ڈاریکٹر سپیشل ایجو کیشن پنجاب غلام مرتضیٰ نے کہا ہے کہ سماعت اور بصارت سے محروم بچے ہماری خصوصی توجہ اور پیار کے مستحق ہیں اللہ ان عظیم والدین خاص طور پر ماوٗں اور اساتذہ کو اجر عظیم عطا فرمائے جو ان ذہنی اور جسمانی معذور بچوں کی پرورش اور کفالت بااحسن طریقہ سرانجام دے رہے ہیں گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سنٹر کیلئے اپنی دو کنال قیمتی اراضی ان سپیشل بچوں کیلئے ناصرف وقف کرتا ہوں بلکہ یقین دلاتا ہوں کہ اس زمین پر سکول کی عمارت بھی پی ٹی آئی حکومت سے منظور کرواوٗں گا مہمان خصوصی قاضی احمد اکبر نے گورنمنٹ اسپیشل سکول سنٹر حضرو کی پروقار تقریب میں اہم اعلان کر دیا ،قاضی احمد اکبر کے اس عظیم جذبہ کو سلام پیش کرتے ہیں سکول ہذا کی پرنسپل ممتاز ماہر تعلیم مس عالیہ کنول اور کوارڈینیٹر عمران خان کو خوبصورت تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں تقریب میں ممتاز ماہر تعلیم محمد خالد خان ، ڈاکٹر جاوید محمود ملک ،ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن افسر خان ،سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شوکت محمود،ضلعی ترجمان پی ٹی آئی اٹک عمران خان و دیگر نے بھی خطاب کیا پرنسپل سکول ہذا نے مہمان خصوصی کی جانب سے سکول کیلئے 2کنال قیمتی اراضی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی تقریب میں حاجی عبدالودود نے سکول کیلئے 6ہزار روپے کا عطیہ پیش کیا تقریب میں ممتاز سیاسی و سماجی ،علمی و ادبی شخصیات کے علاقہ طلباء وطالبات کے والدین کے علاوہ صحافی برادری نے بھر پور شرکت کی ۔
