حسن ابدال: تاجروں کے حقوق کیلئے ہر میدان میں جنگ لڑی :سید عاشم علی

حسن ابدال: مرکزی انجمن تاجراں حسن ابدال نے چوہدری جمشید اختر کی سربراہی میں تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر میدان میں جنگ لڑی حسن ابدال کے تاجر چوہدری جمشید گروپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انتخابات میں ان کی مکمل حمایت کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار سابقہ جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران سید ہاشم علی علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے مرکزی انجمن تاجران کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے یہی وجہ ہے حسن ابدال کے تاجروں نے گزشتہ کئی برسوں سے ہمارے اوپر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں مرکزی انجمن تاجراں کا عہدیدار منتخب کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنا جمہوری عمل اور ہر تاجر کا حق بنتا ہے اورہماری خواہش ہے کہ یہ جمہوری عمل کا سلسلہ جاری رہے انہوں نے کہا کہ چوہدری جمشید گروپ ماضی کی طرح بھرپور انداز میں انتخابات میں حصہ لے گا اور اگر تاجروں نے ہمارے اوپر دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا تو انہیں مایوس نہیں کیا جائے گا اور ان کی خدمت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
