حضرو: ضلع بھر میں پولیس کو فعال کر دیا ہے:ڈی پی او شہزاد ندیم کا کھلی کچہری سے خطاب

حضرو : ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں اٹک پولیس کو فعال کر دیا ہے عوام کیساتھ ہونیوالی زیادتی برادشت نہیں کرینگے اپنی تعیناتی کے2ماہ کے دوران ضلع اٹک میں جرائم میں نمایاں کمی آئی جو بھی وارداتیں ہوئی ہیں پولیس نے ان کو ٹریس کیا ہے محکمے میں کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو انعامات دیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر بلدیہ حضرو میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، قبل ازیں میونسپل کمیٹی پہنچنے پر چیئرمین نزاکت خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈی پی او کا استقبال کیا اس موقع پراے ایس پی اظہر خان، ایس ایچ او اٹک خورد صفدر خان ،پی آر او طاہر محمود،ایس ایچ او حضرو حاجی اعظم ،چوکی انچارج سمیت چیئرمینز ،وائس چیئرمینز ،کونسلران ،معززین ،چھچھ محافظ کمیٹی ومقامی تنظیموں کے عہدیداران سمیت عوام علاقہ بھی موجود تھے ڈی پی او اٹک نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیس کے جوان عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں عوام جائز مسائل کے حل کیلئے پولیس کے پاس تشریف لائیں ان کا مسئلہ سن کر اس پر فوری ایکشن ہوگا جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام پولیس کا ساتھ دیں تو آدھے سے زیادہ جرائم خود بخود ختم ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ رات دیر تک خود گشت کر کے ضلع بھر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہوں پولیس ناکوں پر پولیس کے جوان 24گھنٹے عوام کے تحفظ کیلئے الرٹ کھڑی ہے ، ڈی پی او نے کہا کہ سود خوروں کے خلاف عوام کے تعاون سے آپریشن جاری رکھیں گے پولیس افسران بھی اپنی کارکردگی بہترکریں میرے ساتھ وہی افسران اور ٹیم کام کر سکتی ہے جس میں عوام کا درد دل ہو، ڈی پی او اٹک نے کھلی کچہری میں موقع پر عوام کے مسائل سنے اور احکامات جاری کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد نامعلوم ہونے والے قتل کے ملزمان کی جلد گرفتاری بھی پولیس کا ٹارگٹ دیا ڈی پی او اٹک نے کہا کہ جو پولیس افسران عوام کیلئے کام نہیں کرینگے تو وہ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہے بلکہ ان کے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی پولیس کی ڈیوٹی ہے کہ معاشرے میں امن وامان کی فضا بر قرار رہے عوام کے ساتھ میرا ذاتی لگاؤ ہے پولیس افسران عوام کے ساتھ اپنا رویہ درست کر لیں اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر کے خصوصی سیل بنائے گئے ہیں جن کی مدد سے پوری طرح ہر کیس پر انویسٹی گیشن کر کے ملزمان تک پہنچ کر عوام کا انصاف فراہم کر رہے ہیں عوام پولیس کیساتھ تعاون کریں پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں علماء کرام ،معززین ،منتخب نمائندے پولیس کیساتھ مل کر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایک نیک مشن میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ معاشرے سے سود ،منشیات ،ڈکیتی ،قتل وغارت سمیت دیگر جرائم سے عوام کو چھٹکارا مل سکے آخر میں مولانامحمود الحسن توحیدی نے دعا کروائی اور معززین اور شہریوں نے ڈی پی او اٹک کی حضرو میں کھلی کچہری کے قیام پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
