کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ سے متعلقہ ایکشن کمیٹی کااحتجاج

کامرہ کینٹ:کینٹو نمنٹ بورڈ کامرہ سے متعلقہ ایکشن کمیٹی کاساماں چوک قطبہ موڑ  کے مقام پراحتجاجی جلسہ کامرہ کے تمام تاجروں نے دوکانیں بند کرکے احتجاجی جلسے میں بھرپور شرکت کی اس موقع پرشیخ بابر نواز ،سید ریاض حسین شاہ ،ڈاکٹر الطاف حسین قریشی ،حاجی آصف نے جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی آواز کو دبانے کے ہتھکنڈے فی الفور بند کرو ،کینٹ بورڈ کامرہ کے خلاف حقیقت نو ٹفیکیشن کی من مانی تشریح کو ہم نہیں مانتے ،سابق ڈی سی اٹک کا متعصبانہ  رویہ کے بارے میں کون پو چھے گا ،سابق ڈی سی اٹک کے خلاف کروائی نہ کرنے پر پنجاب انتظامیہ کی بے حسی کی مذمت کرتے ہیں ،عدالت میں جاری کیس کینٹو نمنٹ بورڈ کامرہ کے حوالے سے جب تک فیصلہ نہیں ہوجاتا اس وقت تک پی ای سی کامرہ کے جانب سے دی جانے والی سہولیت سے معذ رت چاہتے ہیں ،اگر کینٹو نمنٹ بورڈ انتظامیہ نے عوام کیساتھ نارواسلوک نہیں چھوڑا تو ہر قسم کا نقصان کا ذمہ دار کینٹ بورڈ انتظامیہ خود ہوگی ،اس موقع پرسید شجاعت علی شاہ ،سید طاہر شاہ ،چئیرمین سعید اعوان ،نمبردار چوہدری جاوید ،نمبردار امجد بیگ ،ذاکر بیگ ،کونسلر انیس خان ،کونسلر شوکت حیات ،حاجی زاہد ،ربنواز ،عاصم شہزادمسلم نمبردار ،ملک میر افضل ،ندیم،نمبر دار محمد شفیق،نمبردار ثمرعباس سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔