حضرو: بہترین کارکردگی پرایس ایچ او تھانہ حضرو حاجی محمد اعظم کوسرٹیفکیٹ 

حضرو:بہترین کارکردگی پر ڈی پی او اٹک کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ حضرو حاجی محمد اعظم کو 2ماہ کی کارکردگی کی بدولت سی سی تھری سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا تھانہ حضرو کے عوامی حلقوں کا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر حاجی محمد اعظم کو خراج تحسین ،تفصیلات کے مطابق تقریباََ2ماہ تھانہ حضرو میں تعینات ہونیوالے ایس ایچ او حاجی محمد اعظم نے جہاں کئی اندھے قتلوں اور چوریوں کا سراغ لگانے کے علاوہ تھانے کے حدود میں امن وامان کی صورتحال بہتر کی ان کی اس کارکردگی پر ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری نے ان کوسی سی تھری سرٹیفکیٹ سے نوازا ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اظہر شبیر نے ایس ایچ او تھانہ حضرو حاجی محمد اعظم کو سی سی تھری سرٹیفکیٹ سے نوازا تھانہ حضرو کے عوامی حلقوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے اور ڈی پی او اٹک کی طرف سے سی سی تھری سرٹیفکیٹ ملنے پر حاجی محمد اعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔