تھانہ نیو ائیر پورٹ پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ ،7ملزمان گرفتار 

فتح جنگ:ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران تھانہ نیو ائیر پورٹ پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر سات ملزمان کو گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم موبائل فون اور آلات قمار بازی قبضے میں لے کر تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق فتح جنگ سرکل کے تھانہ نیو ائیر پورٹ کے ایس ایچ او عابد قریشی کی نگرانی میں مخبر کی اطلا ع پر پولیس پارٹی نے قطبال کے گائوں منگیال میں قماری بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر جواء کھیلنے میں مصروف سات ملزمان سجاد کھوکھر ولد نواز کھوکھر،محمد امین ولد محمد شمیر،وزیر حسن ولد الہ دتہ ،محمد رفیق ولد احمد بخش،محمد آصف ولد شمیر،محمد شریف ولد منظور احمد ،محمد ظفر ولد غلام اکبرساکنائے علی پور جتوئی مظفر گڑھ کو گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم مبلغ 25ہزار 7سو روپے متعدد موبائل فون ،آلات قمار بازی تاش کی گڈی برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے