Fri
01
May
2026

فتح جنگ:تھانہ نیو ائیر پورٹ پولیس کی کاروائی ،منشیات فروش گرفتار ،چرس برآمد ،مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ائیر پورٹ قطبال پولیس کی نفری نے ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ میاں رشیدہ گائوں کی جانب سے آنے والے موٹر سائیکل سوار AKK5109کو روک کر جامہ تلاشی لی تو موٹر سائیکل سوار جس نے اپنا نام فیصل حیات ولد اسلم سکنہ قطبال بتایا سے شاپر میں ڈالی ہوئی چرس وزنی 690گرام برآمدہوئی پولیس نے منشیات ایکٹ کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا
