ممبر کنٹو نمنٹ بورڈ عارف محمود کے فرزند محمد بلال نے حفظ قرآن مکمل کرلیا 

کامرہ کینٹ :ممبر کینٹو نمنٹ بورڈ کامرہ عارف محمود ملک کے فرزند محمد بلال نے حفظ قرآن مکمل کرلیا ،اس سلسلے میں دستاربندی کا تقریب کا انعقاد کیا گیا ،اس پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی مولا نا یوسف شاہ اور قاری و مولانا قاری چن تھے ،اس موقع پر مولانا یوسف شاہ نے قرآن پاک حفظ کرنیوالے محمد بلال کی دستار بندی کی اور محفل میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ ماں باپ جس کے بیٹے نے آج قرآن پاک حفظ کیا وہ حقیقی مبارکباد کے مستحق ہے ،دنیا و آخرت کی کامیابی دین میں ہے ،اسلام میں جانوروں کے بھی حقوق ہیں ،اسلام بھائی چارے اور محبت کا درس دیتا ہے ،اسلام مغرب میں بھی تیزی سے پھیل رہاہے ،اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ حفظ قرآن بنائے اور اپنی آخرت سنواریں ،جس طرح والدین کا اولاد پرحق ہے ویسے اولاد کا بھی والدین پر حق ہے ،اس موقع پرسیاسی وسماجی ،مذہبی ،کاروباری سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی اور محمد بلال کو مبارکباد دی ۔