گورنمنٹ ہائی سکول ساماں کا سالانہ رزلٹ100فیصد رہا

کامرہ کینٹ :گورنمنٹ ہائی سکول ساماں کا سالانہ رزلٹ100فیصد رہا ،اس موقع پرپو زیشن ہولڈر بچوں میں نمبرادر شیخ جہانزیب خان ،جاوید نیازی ،قا ضی اشفاق اور صحافی اقبال شاہ نے انعامات تقسیم کیے اور اس موقع پر بیسٹ ٹیچر کا ایوارڈ ماسٹر وحید اور خالد محمود کو دیاگیا ، اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول ساماں کے پر نسپل احمد نواز خان نے طلباء و الدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی انسان کو شعور دیتی ہے ،جو لوگ تعلیم پر توجہ دیتے ہیں کامیابی انکی قدم چومتی ہے ،گھر میں موجود بچوں پر والدین کی بہتر توجہ سے بچے ہر میدان میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ،آج جو ممالک ترقی پذیر ہے انکے پیچھے تعلیم کی ہتھیار ہے ،تعلیم ہی وہ واحد ہتھیار ہے جو کبھی خراب نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی چراسکتا ہے،اپنے بچوں کو گورنمنٹ سکولوں میں داخل کروائیں جہاں پرہوا دار و کھولے کمرے ،تعلیم یافتہ استاتذہ،کھیلوں کے لیے میدان ،صاف پانی ،سیکورٹی نظام سمیت ودیگر سہولیت سے آراستہ ہیں ، اور بچوں میں مفت کتابیں بھی دی جاتی ہے ، گورنمنٹ سکولوں میں تعلیم کا بہترین نظام ہے ،اور ان ہی سرکاری سکولوں وکالجوں میں تعلیم حاصل کر کے آج اندرون و بیرونممالک میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہے اور اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔