حضرو: تیمور خان ایس پی انیوسٹی گیشن اٹک تعینات

حضرو:آئی جی پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی نے فرض شناس پولیس آفیسر تیمور خان کو ایس پی انویسٹی گیشن اٹک مقرر کر دیا ہے ، پی سی ایس کا امتحان پاس کرکے ڈائریکٹ انسپکٹر بھرتی ہونے والے تیمور خان قبل ازیں سینئر ٹریفک آفیسر STO راولپنڈی تعینات تھے ، تیمور خان پنجاب پولیس میں ملنساری ، خوش خلقی اور درخواست گزاروں کے فوری کام کرنے کی شہرت و ریکارڈ رکھتے ہیں ، ان کے پردادا پولیس میں کماندان تھے جو 1921 میں شہید ہوئے ، دادا نجف خان اوروالد نثار خان دونوں پولیس سے PSP آفیسرز ریٹائرڈ ہوئے اس طرح تیمور خان پولیس میں چوتھی پیڑھی کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں، ایس پی انویسٹی گیشن اٹک کے سیٹ عرصہ دراز سے خالی تھی جس کا ایڈیشنل چارج بہترین پولیس آفیسر ڈی ایس پی سی آئی اے راجہ فیاض الحق کے پاس تھا عرصہ دراز سے خالی اس سیٹ پر SP تیمور خان کو تعیناتی سے محکمہ پولیس کی نیک نامی میں یقینی اضافہ ہوگا ۔
