حضرو:حکومت عوام کو سستا انصاف گھر گھر پہنچانے کیلئے پرعزم ہے :اشفاق خان

حضرو (تحصیل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے سینئر نائب صدر اشفاق خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان کی خصوصی کاوش پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لارنسپور چوک تا جہانیاں چوک تک ڈبل روڈ کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جس پر ہم ملک امین اسلم خان اور اسد قیصر کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،دونوں رہنماوٗں کی پارٹی کیلئے قابل قدر خدمات ہیں اور حکومتی پالیسیوں کی تکمیل کیلئے اپنی توانائیاں صرف کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک انصاف یو سی غورغشتی کے سینئر نائب صدر افروز مان عرف بودا ،صدر سیف الرحمن ،نائب صدر گل زادہ عرف کالا خان ،زاہد زمان خان ،خالد جمیل خان ،احمد خان ،نوید احمد ،فیصل خان کے علاوہ دیگر پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی اشفاق احمد خان نے کہا کہ غورغشتی کے ثقافتی کھیل گھڑ دوڑ کو زندہ کرنے کیلئے ملک امین اسلم خان نے 8دوڑیں کی منظوری کروا ئی جس میں23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی گھڑ دوڑ بھی شامل تھی انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے لگاوٗرکھنے والوں کیلئے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو سستا انصاف گھر گھر پہنچانے کیلئے پرعزم ہے قائدین کے تعاون پر انکو دلی مشکور ہیں ۔
