فتح جنگ:میری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے:اکبر خان تنولی

فتح جنگ:میری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے الیکشن ہارنے کے باوجود عوام سے رابطے نہیں توڑے ان شاء اللہ بہت جلد پی پی 3 فتح جنگ حسن ابدال میں ترقیاتی کام شروع ہوجائیں گے اور 70 کی محرومیاں ختم کردیں گے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمد اکبر خان تنولی نے تحصیل فتح جنگ کے مختلف علاقوں حطار ،بھال سیداں ،جعفر،علاقہ نلہ،فتح جنگ میں شادیوں کی تقریبات اور فوتیگیوں پر دعا کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ پی ٹی آئی تحصیل فتح جنگ کے کوارڈینٹر ملک کامران خاکی بھی موجود تھے محمد اکبر خان تنولی نے کہا کہ وزیر مواصلات مراد سعید سے ملاقات ہوگئی ہے ان شاء اللہ بہت جلد فتح جنگ کے روڈز کا مسلہ حل ہوجائیگا عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگیا ہے ملکی معیشت میں بہتری آتے ہی عوام کو ریلیف دیا جائیگا حلقے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی گرانٹ لی جائے گی اس سلسلے میں متعلقہ وزراء اور گورنر پنجاب سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں پچھلے حکومتوں میں ترقیاتی سکیموں کے نام پر لوٹ مار کی گئی اور فتح جنگ شہر کو تباہ و برباد کردیا گیا سیوریج کی لائینیں انتہائی ناقص ڈالی گئی ہیں اور ادھوری سکیم میں کروڑوں روپے ضائع کردئیے گئے ہیں ہم قوم کا پیسہ کسی کو کھانے نہیں دینگے اور اس سکیم کی جانچ پڑتال انٹی کرپشن یا نیب سے کرائی جائے گی ان شاء اللہ اب کرپٹ لوگوں کی منزل اقتدار نہیں بلکہ جیل ہوگی ۔