سر سید سکول کےطلبہ کا میونسپل کمیٹی جنڈ کا مطالعاتی دورہ 

جنڈ : سر سید سکول جنڈ کے جونیئر طلباءوطالبات کا میونسپل کمیٹی جنڈ کا مطالعاتی دورہ ، دورے میں سکول کے سرپرست اعلیٰ ملک حفیظ اللہ اور سکول کی ٹیچرز بھی طلباءکے ہمراہ تھے بچوں نے ملک شاہد محمود وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی جنڈ سے ملاقات جنھوں نے بچوں کو میونسپل کمیٹی کے مقاصد کے بارے میں بچوں کو بریف کیا بچوں نے ان سے مختلف سولات بھی کئے جن کے جوابات دئے گئے ، بعد میں سید واثق شاہ صاحب نے بچوں کو میونسیپل کمیٹی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کروایا ، بعدازاں میں بچے ٹی ایم اے پارک میں گئے اور جھولوں اور کھیل کود میں کچھ وقت گزارہ۔