جنڈ: قوانین کی خلاف ورزی پر 272گاڑیوں کے چالان

جنڈ:پٹرولنگ پولیس مٹھیال نے ایس پی پٹرولنگ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس اٹک سلیم خٹک کے خصوصی ہدایت پر انچارج PHPمٹھیال محمد سعید کی نگرانی میں مارچ2019میں بغیر نمبر اور بغیر کاغذات کے 699موٹر سائیکل بند کیے جبکہ دوران سفر 38افراد میں امدادفراہم کی گئی قوانین کی خلاف ورزی پر 272گاڑیوں کے چالان کر کے 1لاکھ 74ہزار 4سو 50روپے کی رقم قومی خزانہ میں جمع کرائی گئی جبکہ غفلت و لاپروائی سے گاڑی چلانے اور غیر معیاری سی این جی سلنڈر لگانے والے 3ڈرائیوران کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر کے ڈرائیوران کو تھانہ بسال میں بند کرایا گیا انچارج پٹرولنگ پولیس مٹھیال ایس آئی محمد سعید کا کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات تیز رفتاری سے بعض آ جائیں مقرر کردہ سپیڈ سے تجاوز نہ کریں ورنہ قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔