مشیر وزیراعظم زلفی بخاری کی پسماندہ تحصیل جنڈ آمد، دیہاتوں کو گیس فراہمی کا اعلان متوقع؟

جنڈ:مشیر وزیراعظم زلفی بخاری9 اپریل کو ضلع اٹک کی پسماندہ ترین تحصیل جنڈ کےموضع ماڑی میں ثقافتی میلہ و نیزہ بازی میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور مشیر وزیراعظم زلفی بخاری کی آمد کر سن کر علاقے کی عوام اس امید کا اظہار کر رہے ہیں کہ ان کے خاندان کا تعلق بھی اسی تحصیل کے گائوں بیلہ سے بھی بنتا ہے شاید وہ علاقے کیلئے کچھ بڑے ترقیاتی کاموں کا اعلان کر جائیں کیونکہ وہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست بھی ہیں اور مشیر وزیراعظم بھی ہیں اس لیے ان کیلئے تحصیل جنڈ کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرناایک معمولی سا کام ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس موقع پر رنگلی اور دکھنی آئل فیلڈز کے قریب علاقوں کے دیہاتوں کو گیس فراہمی کا اعلان بھی کر سکتے ہیںکیونکہ گیس فراہمی و دیگر اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز فراہم کرنا ان کے اختیار میں ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کا شدت سے انتظار ہے کہ مشیر وزیراعظم پسماندہ تحصیل کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کریں گے کہ یہ ایونٹ بھی ہمیشہ کی طرح ناچ گانے تک ہی محدود رہے گا۔
