کرپشن کا مکمل خاتمہ کر کے ترقی کے نئے دور کا آغاز کرینگے: احمد خان نیازی

فتح جنگ:پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما بلال خان اور اتحادی رفعت حیات بالڑہ کی کاوشوں سے علاقہ نلہ میں تبدیلی کے ثمرات پہنچنا شروع ہو گئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما احمد خان نیازی اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اکبر خان تنولی ،ظہیر احمد بٹھیانوالہ ،بلال احمد خان اور دیگر نے باہتر اور نواحی علاقوں کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا قبل ازیں کٹھہ کالونی اور دیگر کئی اضافی آبادیوں کو سوئی گیس بھی فراہم کی گئی جس میں بلال خان کا کلیدی کردار تھا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اکبر خان تنولی نے کہا کہ عوام سے رابطہ کبھی بھی نہیں توڑوں گا انصاف عام آدمی کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے احمد خان نیازی نے کہا کہ کرپشن کا مکمل خاتمہ کر کے ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کریں گے انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی مثبت پالیسیوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیںانہوںنے کہا کہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔