فتح جنگ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے گندم خریداری مہم کا آغاز 

فتح جنگ :محکمہ خوراک فتح جنگ نے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے گندم خریداری مہم کا آغاز کردیا ہے زمیندار حضرات 8 اپریل سے 17 اپریل تک باردانے کے حصول کیلئے اپنی درخواستیں گندم گودام اسٹیشن روڈ پر جمع کراسکتے ہیں درخواستوں کے خسرہ گرداوری کی نقل ،شناختی کارڈ کی کاپی اور موبائل نمبر کا ہونا ضروری ہے اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کے مطابق باردانہ کی تقسیم میرٹ پر کی جائے گی اور کسی بھی کاشتکار کو اسکے حق سے محروم نہیں ہونے دینگے ۔