جنڈ: تھانہ بسال پولیس کی کارروائی ، 3افراد گرفتار 

مٹھیال:پولیس تھانہ بسال نے قمار بازوں پر چھاپہ مار کر 3افراد کو گرفتار کر کے 7980روپے نقدی 3عدد موبائل اور آلات قمار بازی برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق پو لیس تھانہ بسال کے ایس ایچ او مظہر السلام کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ جنگل ایریانزد بابا چورا زیارت بسال درختوں کی اوہٹ میں چند اشخاص جواء کھیل رہے ہیں جس پر ایس ایچ او نے ریڈنگ پارٹی تشکیل دی جس میں خضرحیات اے ایس آئی نے ہمراہ ملازمین چھاپہ مار کر تین افراد مسمیان بابر شہزاد،شوکت علی،شفارش کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 7980روپے نقدی تین عدد موبائل مالیتی بیس ہزاربرآمد کر کے بجرم زیر دفعہ 5PGOت پ درج رجسٹرڈ کر لیا جبکہ ایک شخص مسمی طاہر موقع سے فرار ہو گیا۔