اٹک سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی ادارے تحلیل ہونےکا امکان

جنڈ:اٹک سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی ادارے ماہ اپریل میں تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، ذرائع، بلدیاتی الیکشن ستمبر اکتوبر میں متوقع ہیں پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لانے کے لئے ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے وزیر اعظم عمران خان نے نئے بلدیاتی نظام کے ڈرافٹ کی منظوری دے دی ہے ، یہ ڈرافٹ اسی ماہ پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائیگا اسمبلی سے منظوری کے بعد نئے بلدیاتی نظام کو فوری لاگو کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا ہے اور بلدیاتی اداروں کی بھی فوری تحلیل کا امکان ہے نئے بلدیاتی نظام میں وسیع اختیارات دئیے گئے ھیں تمام ترقیاتی کام بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے ھونگے ضلع اٹک میں ضلع کونسل ،میونسپل کارپوریشن،میونسپلکمیٹیوں ،یونین کونسلوں کے چیئرمین،وائس چیئرمین سمیت تمام کونسلزز کو بلدیاتی ادارے تحلیل ہوتے ہی فارغ کر دیا جائے گا ۔ بلدیاتی ادارے تحلیل کئے جانے کے بعد بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز 6 ماہ کے لئے تعینات کر دئیے جائیں گے علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق حکومت کے جو حالات جا رہے ہیں اور پنجاب میں اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے اس ڈرافٹ کو منظور کروانے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔جب تک ڈرافٹ پنجاب اسمبلی سے منظور نہ ہو جاتا اس وقت تک بلدیاتی ادارے تحلیل نہیں کئے جا سکیں گے۔
