وقت آگیا بھارت اپنے جھوٹے دعوے اور نقصان پر اب سچ بولے: ترجمان پاک فوج

مانیٹرنگ ڈیسک
راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے امریکی جریدے کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا بھارت اپنے جھوٹے دعوے پر اب سچ بولے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے معروف امریکی جریدے 'فارن پالیسی کی رپورٹ ٹوئٹر پر شیئر کی اور کہا کہ سب تعریفیں اللہ کیلئے ہیں، سچ ہمیشہ قائم رہتا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت اس دوسرے طیارے کے بارے میں بھی بتائے جو پاکستان نے مار گرایا تھا۔رجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے، خصوصاً کشمیر کے معاملے پر، خطے کو امن، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہے۔