سابقہ حکومتوں نے عوام کو خوش کرنے کیلئے اداروں کو تباہ کیا : سید یاور بخاری

حضرو: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی پنجاب 2و ایم پی اے سید یاور بخاری نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے عوام کو خوش کرنے کیلئے اداروں کو تباہ کیا ہے آج قوم مشکل وقت دیکھ رہی ہے ،ن لیگ کے حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور سراغ نہیں چھوڑا لیکن عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہر صورت کرینگے چاہے وہ میٹرو بس ،اورنج ٹرین ہو یا دوسرے وہ منصوبے جن میں ن لیگ نے اربوں روپے کی کرپشن کی انشاء اللہ تمام کرپٹ عناصر قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کرینگے قوم صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو آمد کے موقع پر تحصیل آفس میں اپنے خطاب کے دوران کر رہے تھے اس موقع پر تحصیل صدر حاجی اشفاق خان ،خالد خان ،فاضل وردگ ،جاوید اقبال ،عمران حضروی و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر لیاقت خان ،بابو طاہر ،میاں صفدر ،سہیل خان ،ماسٹر طفیل ،حنیف آرائیں،ابراہیم خان ،بلال خان ،زمان خان ،ذولفقار ذلفی کے علاوہ کثیر تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان موجود تھے اس موقع پر حاجی اشفاق خان نے کہا کہ الیکشن سے قبل میری تحصیل حضرو کی تنظیم تحریک انصاف کے ورکرز نے گلی کوچوں میں جاکر عمران خان کا منشور لوگوں تک پہنچایا اور پارٹی کیلئے کوش کی امیدوار ٹکٹوں کی جنگ لڑتے رہے لیکن میری پوری ٹیم نے عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کیلئے مسلسل جدوجہد جاری رکھیں لیکن آج جو لوگ کالے چشمے پہن کر اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں انہوں نے تنظیم کے ورکروں کو ٹشو کی طرح استعمال کیا ہے میں ان کا بتانا چاہتا ہوں کہ یہ الیکشن آپ کا آخری نہیں تھا میرے ورکرز کی تذلیل ہو رہی ہے یاور بخاری آپ ہماری آخری امید ہیں انہوں نے کہا کہ میں قربان جاوٗں قاضی احمد اکبر کی جدوجہد پر جو نظریاتی ورکر تھا لیکن ہماری بد قسمتی تھی کہ وہ الیکشن ہار گئے اگر وہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرتے تو یہ جو کالے چشمے لگا کر پھرتے ہیں وہ نظر بھی نہ آتے انہوں نے سید یاور بخاری کو حضرو آمد پر انکا شکریہ ادا کیا ۔