حسن ابدال :شاہیا گاؤں کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،نوجوان جاں بحق

حسن ابدال:حسن ابدال شاہیا گاؤں کے قریب سیمنٹ سے لدے ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہیہ گاؤں کے قریب سیمنٹ سے بڑے ٹرک کی موٹرسائیکل سے ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں مقامی صحافی سید افتخار شاہ کے بھائی اور سید وزیر شاہ کے فرزند انیس سالہ نوجوان سید اویس شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔مرحوم کی نماز جنازہ مقامی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں علاقے بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافی برادری نے  بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔