Sat
02
May
2026
مٹھیال:حکومت نے سمندر سے تیل نکالنے کی بجائے عوام کا تیل نکالنا شروع کر دیا ہے حالیہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان بر پا ہو گیا پی ٹی آئی کی حکومت ابھی تک عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے روز مزہ کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافے سے غریب متوسط طبقہ سر پکڑ کر بیٹھ گیا عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی کو ووٹ اس لئے دیئے تھے کہ مہنگائی بیروگاری کا خاتمہ ہو گاعام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جائے گا لیکن روز مزہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی۔
