Mon
11
May
2026
اٹک : پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی فضائیہ ہاؤسنگ سکیم ایوی ایشن کامرہ کینٹ کے سینئر اکاؤنٹنٹ کا موٹر سائیکل ان کے دفتر کے باہر سے چوری مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق محمد اسلم ولد بشیر احمد شیخ ساکن مخدوم کوٹ مومن سرگودھا نے تھانہ صدر اٹک کی چوکی کامرہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی فضائیہ ہاؤسنگ سکیم ایوی ایشن سٹی کامرہ کینٹ میں اکاؤنٹنٹ ہیں اور انہیں ادارہ نے موٹر سائیکل دیا ہوا ہے جو انہوں نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی دفتر فضائیہ ہاؤسنگ سکیم نزد گیٹ نمبر 2 کے سامنے کھڑا کیا آفس سے باہر آ کر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھا اے ایس آئی راجہ طاہر بشیر نے زیر دفعہ 381-A ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
