بچوںکو پولیو محفوظ رکھنا خدمت اور قومی فریضہ ہے : ڈپٹی کمشنر اٹک

اٹک ( مرکزی سینئر وائس چیئرمین پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹس صوفی فیصل بٹ سے ) ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کو پولیو جیسی موذی مرض سے محفوظ رکھنا انسانیت کی خدمت اور قومی فریضہ ہے ۔ صحت مند معاشرے کی بنیاد کے لییے پانچ سال عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ہر صورت میں پلوائے جائیں تاکہ ملک میں پولیو کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع اٹک میں پانچ روزہ پولو مہم آمدہ بائیس اپریل تا چھبیس اپریل 2019کے حوالے سے ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ڈی سی اٹک کوآمدہ پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ پولیو مہم22 اپریل سے 26 اپریل تک جاری رہے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر 2,90,000بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس سلسلے میں ضلع بھرمیں بھر پور انتظامات کےئے جا رہے ہیں اور نو سو کے قریب ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔اس کے علاوہ رومنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔قطرے پلانے والی تمام ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی۔ڈی سی اٹک نے اس موقع پرضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت اٹک کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں ۔
