Sun
03
May
2026

اٹک:محکمہ صحت حکومت پنجاب نے سینئر ڈاکٹر اسد اسماعیل کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تعینات کر دیا ہے ان کے عہدے پر کام کرنے والے ڈاکٹر محسن اشرف کو ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو تعینات کیا گیا ہے ڈی ایچ او اٹک ڈاکٹر اسد اسماعیل اس سے قبل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حسن ابال و فتح جنگ میں بطور ایم ایس خدمات انجام دے چکے ہیں ان کا شمار اچھے انتظامی افسران میں ہوتا ہے فارن کوالیفائیڈ ہیں شعبۂ صحت اور حج و وزارت مذہبی امور کی طرف سے 2 مرتبہ حج میڈیکل مشن میں بھی ان کو ذمہ داریاں سونپی گئیں جو انہوں نے بخوبی ادا کیں اور ملک و شعبۂ صحت کی نیک نامی میں اضافہ کا باعث بنے ۔
