Fri
08
May
2026
اٹک: غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے والے غیر ملکی افغان ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی تھانہ حضرو احسان الحق نے فورڈ ویگن ڈالا جسے ڈرائیور لطیف خان ولد لعل بہار افغانی باشندہ سکنہ حصارک جلال آباد حال شینکہ حضرو چلا رہا تھا کی گاڑی چیک کی گئی تو اس میں 4 سی این جی سلنڈر ویلڈنگ شدہ نصب تھے گاڑی قبضہ میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
