پسند کی شادی کا شاخسانہ، سالے نے بہنوئی کو قتل کر دیا، ذرائع

اٹک : فتح جنگ پسند کی شادی کرنے کا رنج لڑکی کے بھائی نے فائرنگ کر کے لڑکے کے سالے کو قتل کر ڈالا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گاؤں جعفر کی آبادی ڈھوک بھگواں کے رہائشی محمد سلیم نے تھانہ فتح جنگ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ میرے بھائی محمد خالد کے سالے محمد عرفان نے 5 ماہ قبل آمینہ بی بی کے ساتھ پسند کی شادی کر لی تھی جس کالڑکی کے بھائی عبد الواحد کو رنج تھا میرا بھائی محمد خالد اور محمد عرفان غلام رسول کے باڑے میں کام میں مصروف تھا کہ عبد الواحد مسلح پسٹل آ گیا اور للکارتے ہوئے فائرنگ کر دی گردن پر گولی لگنے سے میرا بھائی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالہ کر دی پولیس نے مقتول کے بھائی محمد سلیم کی مدعیت میں ملزم عبد الواحد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔