حضرو:کرنل شجاع شہید نے علاقے کی بے لوث خدمت کی:عبددالودودقریشی

حضرو :پاکستان مسلم لیگ ن مومن پور کے رہنما و کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کے قریبی ساتھی عبدالودود قریشی نے کہا ہے کہ علاقہ چچھ کے عوام کی جس طرح کرنل شجاع خانزادہ شہید نے بے لوث خدمت کی شاہد ہی کوئی دوسرا کر سکے ان جیسے رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں تحصیل حضرو میں ریسکیو 1122،جناح کرکٹ اسڈیڈیم ،سپورٹس کمپلیکس ،ڈبل روڈ جیسے میگا پروجیکٹ انہی کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوئے ان کی بے لوث عوامی خدمات کی بدولت ان کی یاد ستاتی ہے اللہ کریم انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی جہانگیر خانزادہ بھی والد شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اہلیان چھچھ کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اہلیان چھچھ کی غمی اور خوشی میں شرکت سے عوام ان سے دلی لگاوٗ رکھتے ہیں حالیہ انتخابات میں کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
