حضرو :میجر طاہر صادق کی عوام کیلئے بے لوث خدمات ہیں: حافظ راشد
حضرو :تحریک انصاف کے تحصیل حضرو کے نوجوان رہنما حافظ راشد نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ ایم این اے میجر (ر) طاہر صادق ضلع اٹک کے عوام کیلئے مسیحا ثابت ہوئے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ ان جیسا راہنما نہ پہلے کبھی آیا نہ ہی آئے گا ضلع اٹک کے عوام کی پسماندگی انہی کے دور میں ختم ہوئی ان کی بے لوث خدمت آج بھی حلقہ عوام کے ذہنوں پر نقش ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا میجر طاہر صادق کی سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں حالیہ جشن بہاراں سپورٹس میلہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے جس میں ضلع بھر سے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور میلہ کے تمام پروگراموں کو چار چاند لگا دیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حافظ راشد نے کہا کہ میجر طاہر صادق اور محترمہ ایمان طاہر نے ضلع اٹک میں بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی تعارف کا محتاج نہیں انکی کارکردگی سر چڑھ کر بولتی ہے ۔
